اسرائیلی حملے میں جاں بحق ایرانی کمانڈر کی تہران میں نماز جنازہ

242

تہران:اسرائیل کے شام میں کیے گئے حملے میں جاں بحق ایرانی کمانڈر میجر جنرل رضا موسوی کی نماز جنازہ ایرانی دارالحکومت تہران میں ادا کردی گئی۔

مقامی میڈیا کے مطابق ایرانی رہبر اعلیٰ خامنہ ای نے میجر جنرل رضا موسوی کی نماز جنازہ پڑھائی۔

واضح رہے کہ ایرانی کمانڈر پیر کو شامی دارالحکومت دمشق میں اسرائیل کے ایک میزائل حملے میں جاں بحق ہو گئے تھے۔ میڈیا ذرائع کے مطابق شام میں مزاحمتی یونٹ ے انچارج میجر جنرل رضا موسوی کے حملے میں جاں بحق ہونے پر ایرانی پاسداران انقلاب نے کہا ہے کہ اسرائیل کو رضا موسوی کے قتل کی قیمت چکانی ہوگی۔