پرویز خٹک سمیت کسی کو بھی انتخابی نشان” بلے “کی پیشکش نہیں کی، ترجمان الیکشن کمیشن

340
providing funds

اسلا م آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان کی طرف سے چیئرمین پی ٹی آئی پارلیمینٹیرین، پرویز خٹک سمیت کسی کو بھی انتخابی نشان” بلے “کی پیشکش نہیں کی گئی ۔

ترجمان الیکشن کمیشن نے تردیدی بیان میں واضح کردیا ہے کہ  چیئرمین پی ٹی آئی پارلیمینٹیرین، پرویز خٹک سمیت کسی کو بھی انتخابی نشان” بلے “کی پیشکش نہیں کی گئی۔

خیال رہے کہ پرویز خٹک نے دعوی کیا تھا کہ ہمیں بلے کے نشان پر الیکشن لڑنے کی آفر کی گئی تھی ، جس کو ہم نے مسترد کردیا، ہم اپنے نشان پر الیکشن لڑیں گے۔