ٹیلی گرام چینلز کے لیے نئے فیچرز متعارف

666

واٹس ایپ کے مقابلے میں ٹیلی گرام کی جانب سے بھی چینلز کیلیے نئے فیچرز متعارف کرائے گئے ہیں، جس نے ستمبر میں چینلز کا فیچر دنیا بھر کے صارفین کے لیے پیش کیا تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اب جب کوئی صارف کسی نئے ٹیلی گرام چینل کا حصہ بنے گا تو ایپ کی جانب سے اس سے ملتے جلتے چینلز تجویز کیے جائیں گے، تاکہ وہ زیادہ بہتر انتخاب کر سکے۔

ٹیلی گرام کی جانب سے اگست میں اسٹوریز کا فیچر ایپ کا حصہ بنایا گیا تھا اور اب اسے مزید بہتر بنایا گیا ہے، ٹیلی گرام چینلز کے لیے کاسٹیوم ایموجیز فیچر بھی متعارف کرایا گیا ہے،چینلز سے ہٹ کر ٹیلی گرام کی جانب سے آڈیو میسجز کے لیے وائس ٹو ٹیکسٹ فیچر بھی ایپ کا حصہ بنایا گیا ہے۔

خیال رہے کہ ٹیلی گرام میں چینلز کا فیچر کافی عرصے سے موجود ہے مگر واٹس ایپ میں اسی طرح کا فیچر متعارف کرانے کے بعد اسے بہتر بنایا جا رہا ہے۔