کرپٹ اشرافیہ کے باعث ملکی معیشت تباہ ہے، سراج الحق 

297
empty cartridges

پشاور:امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق  نے کہاہے کہ سیاسی دہشت گردوں کی وجہ سے عدالتوں میں انصاف نہیں مل رہا جبکہ معاشی دہشت گردوں کی وجہ سے ملکی معیشت تباہ ہے، پانچ ہزار ارب سالانہ کرپشن ہو رہی ہے جس میں کرپٹ اشرافیہ ملوث ہے۔

سراج الحق نے کہاکہ  وقت آگیا ہے کہ عوام ایک طرف باپ بیٹی اور دوسری طرف باپ بیٹا کی کہانی سے نکلیں، 8 فروری موروثی سیاست کے لیے یوم نجات ہوگا، 25کروڑ عوام ووٹ دیکر پانچ سال تک روتی رہتی ہے۔

امیر جماعت اسلامی پاکستان کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی الیکشن  کی تاریخ میں  کسی ایکسٹینشن کی حامی نہیں تھی، آئی پی پیز کے ساتھ مہنگے معاہدے ملک کو ڈبو رہے ہیں، ایٹمی طاقت کے باوجود سیکیورٹی حالات بہتر نہیں، خیبر پختونخوا میں دہشتگردی کی وجہ لوگ جنازے اٹھا اٹھا کر تھک گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تین بڑی سیاسی پارٹیوں نے ملک کا حلیہ بگاڑ دیا اور پی ڈی ایم کی حکومت فارغ ہوگئی، امریکی صدر جس وائٹ ہاؤس میں رہتا ہے پشاور کا گورنر اس سے بڑے گھر میں رہتا ہے، امریکا کا سابق صدر باراک اوبامہ آج یونیورسٹی میں لیکچر دے رہا ہے۔

امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ 58دن گزر گئے غزہ میں جارحیت جاری ہے، حکمران آج بھی امریکا سے ڈر رہے ہیں، مسلم ممالک آگے بڑھ کر جہاد کا اعلان کریں تاکہ صہیونی فوجیوں کے چنگل سے بیت المقدس  کو آزاد کرایا جائے۔