رحیم یار خان: قبائلی تصادم میں 8 افراد جاں بحق

292
security alert

رحیم یار خان: قبائلی تصادم کے نتیجے میں 8 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کچھ ماچھکہ کے علاقے میں 2 قبائل کے درمیان تصادم میں 8 افراد جاں بحق ہو گئے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق شر اور کوش برادری کے ڈاکوؤں کی جانب سے سولنگی سیلرا برادری پر حملہ کیا گیا تھا، جس میں خاتون سمیت 8 افراد ہلاک ہو گئے۔

ہلاک ہونے والوں میں حملہ آور 2 ڈاکوؤں بھی شامل ہیں۔واقعہ ماچھکہ کے علاقے میں پیش آیا۔

پولیس ترجمان کے مطابق شر اور ماچھی قبیلے کے درمیان پرانی دشمنی کی وجہ سے فائرنگ کا واقع پیش آیا۔ دونوں اطراف سے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔قانون نافذ کرنے والے ادارے بکتر بند گاڑیوں، ایلیٹ کی بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے ہیں، جہاں دو طرفہ فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔