جماعت اسلامی کشمیر اور فلسطین کو آزاد دیکھنا چاہتی ہے، سراج الحق

683
empty cartridges

کوٹ مٹھن: جماعت اسلامی کا خوشحال پاکستان کارواں کوٹ مٹھن پہنچ گیا، کارواں کی آمد پر جماعت اسلامی کے کارکنوں کا بھرپور استقبال کیا گیا، کارکنوں نے امیر جماعت اسلامی پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کارکنوں سے مختصر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم خوشحال اور ترقی یافتہ پاکستان دیکھنا چاہتے ہیں، جماعت اسلامی کشمیر اور فلسطین کو آزاد دیکھنا چاہتی ہے، مظلوم فلیسطینی اور کشمیری پاکستان کو پکار رہے ہیں۔

سراج الحق کا کہنا تھا کہ سیلاب ہو یا کوئی بھی مشکل گھڑی جماعت اسلامی نے ہمیشہ عوام کا ساتھ دیا ہے، 75 سال سے تمام پارٹیوں کی کارکردگی آپ کے سامنے ہے، مشکلات سے نجات کیلئے عوام جماعت اسلامی کا ساتھ دے، میں اس ملک میں آپ کے لئے لڑ رہا ہوں، کسان کے لیے لڑ رہا ہوں۔

امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ میں سودی نظام کا خاتمہ چاہتا ہوں، بابا فریدؒ کا پیغام ہے کہ حق کا ساتھ دو، ان تمام پارٹیوں نے جنوبی پنجاب کا حق ادا نہیں کیا۔