لوگوں نے موقع دیا تو قسمت بدل دوں گا، بلاول بھٹو زرداری

390
historic loss

چترال: چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان کے لوگوں نے موقع دیا تو قسمت بدل دوں گا۔

چترال میں کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پیپلز پارٹی اور سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا ک پرانے سیاست دانوں کادور اب ختم ہو چکا ہے، پرانے سیاست دان اٹھارہویں ترمیم ختم کرنا چاہتے تھے۔

انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں ترقی  لائیں گے، اس کے لیے ہمیں جیالا وزیراعلیٰ چاہیے۔ چترال کے لیے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں خصوصی کوٹہ بھی مختص کیا جائے گا۔ یہاں کے لوگ نسلوں سے پیپلز پارٹی کا ساتھ دے رہے ہیں۔

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ سابقہ پاٹا، فاٹا سمیت ملاکنڈ اور چترال کو ٹیکس فری زون بنائیں گے۔ چترال کے لیے گندم کی سبسڈی بھی دی جائے گی۔ چترال اور پاکستان کے لوگوں نے موقع دیا تو قسمت بدل دوں گا، چترال میرا دوسرا گھر نہیں میرا گھر ہے۔