عمر گل اور سعید اجمل قومی کرکٹ ٹیم کے بالنگ کوچ مقرر

306

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)نے ٹی 20 ورلڈکپ 2009 اور ایشیا کپ 2012 جیتنے والی ٹیم کے کھلاڑی اور سابق کرکٹرز عمر گل اور سعید اجمل کا بطور فاسٹ باؤلنگ اور اسپن باؤلنگ کوچ تقرر کیا ہے۔

پی سی بی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ان کا پہلا امتحان دورہ آسٹریلیا ہو گا، جہاں 14 دسمبر 2023 سے 7 جنوری 2024 کے درمیان ٹیسٹ میچز کی سیریز منعقد ہوگی، اس کے بعد 12 تا 21 جنوری 2024 تک نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی 20 انٹرنیشنل میں خدمات انجام دیں گے۔

 خیال رہے کہ عمر گل اس سے قبل افغانستان کے خلاف ٹی 20 انٹرنیشنل کی تین میچوں کی سیریز میں باؤلنگ کوچ رہ چکے ہیں، جس کے بعد انہوں نے نیوزی لینڈ کے خلاف ملک میں ہونے والی سیریز میں خدمات انجام دی تھیں۔سابق فاسٹ بالر پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)کے گزشتہ سیزن میں کوئٹہ گلیڈی ایٹر کے باؤلنگ کوچ رہ چکے ہیں، اسی طرح وہ ٹی 20 ورلڈکپ 2022 میں افغانستان ٹیم کے بالنگ کوچ بھی تھے۔