مولانا فضل الرحمن کی اپنے آبائی شہر ڈی آئی خان میں بم دھماکے کی مذمت

318
state is sinking

اسلا م آباد: سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمن نے آبائی شہر ڈی آئی  خان میں بم دھماکے کی شدید مذمت  کرتے ہوئے  بے گناہ معصوم قیمتی جانوں  کے ضیاع پر  اظہار افسوس کیا ہے۔

مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ متاثرہ خاندانوں کے دکھ درد میں برابر کا شریک ہوں،  بے گناہ شہریوں پر حملہ کرنے والے پاکستان اور اسلام کے دشمن ہیں ،واقعہ کی فوری تحقیقات کرکے مجرموں کو سزا دی جائے ۔

 سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ دہشت گردوں کو کھلی چھوٹ دے دی گئی ہے وہ جب چاہتے ہیں کسی پر حملہ آور ہوجاتے ہیں، قانون نافذ کرنے والے ادارے اپنی ذمہ داریاں پوری کریں۔