شیخ رشید کو 26 اکتوبر تک بازیاب کرایا جائے، عدالت کا پولیس کو حکم

260

راولپنڈی: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کی بازیابی کے لیے عدالت نے پولیس کو 26 اکتوبر تک کا وقت دیا ہے۔

خبر رساں اداروں کے مطابق لاہور ہائی کورٹ کے راولپنڈی بینچ نے شیخ رشید لاپتا کیس کی سماعت کے دوران پولیس کو حکم دیا کہ شیخ رشید کو 26 اکتوبر تک بازیاب کرایا جائے۔

جسٹس صداقت علی خان نے شیخ رشید لاپتا کیس کی سماعت کی، جس میں پولیس نے بازیابی کے لیے مزید مہلت طلب کی، عدالت نے پولیس کی استدعا منظور کرتے ہوئے 26 اکتوبر تک بازیاب کرانے کا حکم دیا۔

دوران سماعت آر پی او کی جانب سے عدالت کو بتایا گیا کہ سی پی او،ایس ایس پی آپریشن اور پولیس افسران شیخ رشید کی گرفتاری میں ملوث نہیں۔ بازیابی کی کوششیں جاری ہیں، مہلت دے دی جائے۔

بعد ازاں عدالت نے کیس کی آئندہ سماعت 26 اکتوبر تک ملتوی کردی۔