ہنگو خودکش دھماکے  کی ابتدائی رپورٹ تیار

1096

پشاور: ہنگو کی مسجد میں خودکش دھماکے کی ابتدائی رپورٹ تیار کرلی گئی۔

پولیس کے مطابق شاہد اکٹھے کرکے ابتدائی رپورٹ تیار کی گئی ہے، جس کے مطابق پولیس کے الرٹ ہونے کی وجہ سے جانی نقصان کم ہوا۔

ابتدائی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 2 خودکش حملہ آور مسجد میں داخل ہونے کے لیے عین وقت پر پہنچے تھے۔ پولیس کے بروقت رسپانس سے ایک خودکش حملہ آورکو مسجد کے باہر ہلاک کردیا گیا۔ پولیس اور حملہ آوروں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے کے وقت نمازی بر وقت مسجد سےنکلے۔

پولیس کی رپورٹ کے مطابق نمازی وقت پرمسجد سے نکلنے کی وجہ سے نقصان کم ہوا۔ فائرنگ کے دوران دوسرا خودکش حملہ آور مسجد میں داخل ہوا۔ حملہ اور کہاں سےآئے،اس حوالے سے تحقیقات ہر پہلو پر کی جا رہی ہے۔