غیر شرعی نکاح کیس: عمران خان کو 25 ستمبر کو جیل سے عدالت میں پیش کرنیکا حکم

545
transferred

اسلام آباد:چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشری بی بی کے خلاف غیر شرعی   نکاح کیس میں عدالت نے سابق وزیر اعظم عمران خان کی طلبی کا نوٹس جاری کر دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد کے سول جج قدرت اللہ نے چیئرمین پی ٹی آئی اور بشری بی بی کے خلاف دوران   غیر شرعی  نکاح کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کو عدالت طلبی کا نوٹس جاری کیا۔

عدالت کی جانب سے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو 25ستمبر کو جیل سے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا گیا ہے،ذرائع کے مطابق عدالت نے عملے کو اٹک جیل سپرنٹنڈنٹ کے نام روبکار جاری کرنے کی ڈائریکشن بھی دے دی۔