سانحہ 9 مئی: عمران خان سمیت دیگر ملزمان پر بغاوت کی دفعہ عائد

432

لاہور: سانحہ 9 مئی کے مقدمات میں سابق وزیراعظم عمران خان سمیت دیگر ملزمان کے چالان میں بغاوت کی دفعات شامل کردی گئیں۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایس ایس پی انویسٹی گیشن نے بتایا کہ 9 مئی کے مرکزی مقدمے سمیت تمام مقدمات میں 120 بی کی دفعات لگادی گئیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی جائے وقوع پر عدم موجودگی کے باوجود ان کے خلاف بغاوت پر اکسانے اور منصوبہ بندی کے شواہد ملے ہیں۔

پولیس کے مطابق پراسیکیوشن کی جانب سے چالان پر اعتراضات لگانے کے بعد بغاوت کی دفعات شامل کی گئی ہیں، لہذا چالان جمع کروانے سے قبل پراسکیوشن کے تمام اعترضات دور کردئے گئے ہیں، اب ایجنسیز کی رپورٹ ملنے پر چالان جمع کروادیا جائے گا۔