گورنر ہاؤس پشاور کے سامنے 18 ستمبر دھرنے کے انتظامات مکمل ہیں، جماعت اسلامی

523
protests

پشاور:جماعت اسلامی خیبرپختونخوا کے سیکرٹری اطلاعات سید جماعت علی شاہ نے کہا جپ ے کہ 18ستمبر سے گورنر جم=و پشاور کے سامنے شروع جصغپ والے دھرنے کے تمام انتظامات مکمل کر یبپ گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دھرنے میں پورے صوبے سے عوام جوق در جوق شرکت کریں گے۔ دھرنے میں مختلف شعبہ ہائے زندگی کے لوگ شریک ہوں گے۔ خصوصا تاجر برادری کثیر تعداد میں شریک ہوگی۔ دھرنے میں شریک نماز یوں کیلیے وضو خانوں کا بندوبست سرکاری مہمان خانے کے ساتھ ریلوے ٹریک کے قریب کر دیا گیا ہے، مختلف اسٹالز بھی لگائے جائیں گے اور دوسرے انتظامات کے لیے مختلف کمیٹیاں تشکیل دے دی گئی ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پشاور میں میڈیا کے نمائندوں کو دھرنے کے حوالے سے تفصیلات بتاتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی خیبرپختونخوا کی پوری قیادت صوبے کے مختلف اضلاع کے دورے پر جیں اور عوام کو مہنگا ئی کے خلاف  جونے والے دھرنے میں شریک کرانے میں مصروف ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی پشاور اس دھرنے کی میزبانی کرے گی۔ جماعت اسلامی پشاور کے امیر دھرے کے انچارج ہیں اور تمام انتظامات جماعت اسلامی پشاور کے ذمہ پر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دھرنے سے جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سراج الحق اور دیگر مرکزی و صوبائی قائدین کے علاہ مہمان مقررین بھی خطاب کریں گے۔