لاہور: میٹرو، اورنج لائن میں بزرگوں، معذوروں اور طلبہ کے مفت سفر کی منظوری

499
Orange Train

لاہور: نگراں پنجاب حکومت نے میٹرو اور اورنج لائن میں بزرگوں، معذور افراد اور طلبہ کو مفت سفری سہولت کی منظوری دیدی۔

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کی زیرصدارت کابینہ کا 25 واں اجلاس ملتان میں ہوا، جس میں 39 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا، اجلاس میں صوبائی وزرا، مشیران، چیف سیکرٹری، انسپکٹر جنرل پولیس اور متعلقہ حکام نے شرکت کی۔

نگراں کابینہ نے ورکرز کی کم از کم اجرت 32 ہزار روپے کرنے کی منظوری دیدی۔ اس حوالے سے نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے فوری نوٹیفکیشن جاری کرنے کا حکم دیدیا۔