انتظار کی گھڑیاں ختم، ایشیا کپ 2023 کا میلہ کل ملتان میں شروع ہوگا

371
festival

ملتان:  ایشیا کپ 2023 کا میلہ کل بدھ سے ملتان میں شروع ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز عالمی نمبر ایک پاکستان کی ٹیم افتتاحی میچ میں نیپال کے خلاف ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں مدمقابل ہوگی۔یہ پہلا موقع ہے کہ ملتان کسی کانٹی نینٹل ٹورنامنٹ کے میچ کی میزبانی کررہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ون ڈے انٹرنیشنل میں پاکستان اور نیپال کی ٹیمیں پہلی بار مدمقابل ہورہی ہیں۔ نیپال کی ٹیم پہلی مرتبہ ایشیا کپ میں حصہ لے رہی ہے۔ملتان کرکٹ اسٹیڈیم کے بارے میں خیال ظاہر کیا جارہا ہے کہ اس میچ کے موقع پر ایک زبردست ماحول ہوگا اور شائقین کی بہت بڑی تعداد اس میچ سے لطف اندوز ہونے کے لیے اسٹیڈیم میں موجود ہوگی۔

میچ سے قبل افتتاحی تقریب ہوگی اور میچ دوپہر ڈھائی بجے شروع ہوگا۔پاکستان کرکٹ ٹیم نے آخری مرتبہ ملتان میں ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے سیریزگزشتہ سال جون میں کھیلی تھی جو اس نے تین صفر سے جیتی تھی۔ پاکستان ٹیم اس گرانڈ پر دس میں سے سات ون ڈے انٹرنیشنل جیت چکی ہے۔