چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ کی تعیناتی کی منظوری

301
summoned

اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پشاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کی تعیناتی کی منظوری دیدی۔

میڈیا ذرائع کے مطابق وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے صدر مملکت کو ایڈوائس ارسال کی تھی، جس پر صدر نے آئین کے آرٹیکل 175 اے 13 کے تحت جسٹس محمد ابراہیم خان کی بطور چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ تعیناتی کی منظوری دی۔

واضح رہے کہ محمد ابراہیم خان قائمقام چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ ہیں۔