پاکستان مزید ترقی کرے گا،آرمی چیف

370
religion

اسلام آباد: چیف آف آرمی اسٹاف  جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان ان شا اللہ مزید ترقی کرے گا۔

وفاقی دارالحکومت میں نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی حلف برداری کی تقریب کے دوران صحافی کی جانب سے ملکی صورت حال اور مستقبل کے حوالے سے سوال کیا گیا، جس پر آرمی چیف نے جواب دیا کہ پاکستان مزید ترقی کرے گا۔

صحافی کی جانب سے پاک فوج کے سربراہ سے پوچھا  گیا کہ آپ ملک کو کہاں دیکھ رہے ہیں، جس پر انہوں نے جواب دیا کہ پاکستان ان شا اللہ ترقی کرے گا اور مزید بہتری ہوگی۔

صحافی کی جانب سے کہا گیا کہ گزشتہ رات کاکول میں پریڈ کے دوران آپ نے بہت اچھا خطاب کیا، آپ کو آئندہ بھی ایسے ہی خطابات کرنے چاہییں، جس پر آرمی چیف مسکرائے اور صحافی کا شکریہ ادا کیا۔