چین ، ہینان کے عجائب گھروں میں سیاحوں کی آمد میں اضافہ

545

ژینگ ژو :چین کا وسطی صوبہ ہینان ایک بھرپور ثقافت کا حامل ہے جو کہ چینی تہذیب کے آغاز کے مقامات میں سے ایک ہے۔

 ہینان میں رواں سال موسم گرما کی تعطیلات شروع ہونے کے بعد سیاحوں کی بڑی تعداد نے عجائب گھروں کا رخ کیا ہے۔

 گزشتہ کئی ہفتے کے دوران ہینان عجائب گھر کا یومیہ اوسطا 12 ہزار سے زائد سیاحوں نے دورہ کیا، یہ تعداد 2019 کی اسی مدت کی نسبت تقریبا دوگنا ہے۔