کوئٹہ میں فائرنگ سے وفاقی وزیر کا محافظ اور لیویز اہلکار جاں بحق

790
businessman

کوئٹہ: بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت میں فائرنگ کے واقعے میں وفاقی وزیر کا محافظ اور ایک لیویز اہلکار جاں بحق ہوگیا۔

میڈیا ذرائع کے مطابق کوئٹہ میں پشین اسٹاپ کے قریب فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے، جس میں حملہ آوروں نے کار کو نشانہ بنایا، جس میں وفاقی وزیر اسرار ترین کا محافظ اور ایک لیویز اہل کار جاں بحق جب کہ ایک شخص زخمی ہوا ہے۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کا نشانہ بنائی گئی گاڑی وفاقی وزیر اسرار ترین کے عملے کے زیر استعمال تھی۔ جاں بحق افراد میں اسرار ترین کا محافظ اور ایک لیویز اہلکار شامل ہیں۔

دوسری جانب وزارت دفاعی پیداوار کا اس حوالے سے مؤقف ہے کہ وفاقی وزیر اسرار ترین دارالحکومت اسلام آباد میں موجود ہیں۔ ان کے چچا زاد بھائی کی گاڑی پر کوئٹہ میں حملہ ہوا۔