ملک میں چار سال نفرت کے بیج بوئے گئے ، ہرادارے کو تباہ کیا گیا، مریم اورنگزیب

348
environment

لاہور:وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کا کہناہے کہ پی ٹی آئی نے اپنے دور حکومت میں تمام اداروں کو بری طرح تباہ کیا، ملک میں چار سال نفرت کے بیج بوئے گئے۔

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات نے کہا کہ نوجوانوں کو مثبت ذرائع ابلاغ کی ضرورت ہے ، ریڈیو اور دیگر ذرائع ابلاغ قومی ورثہ اور وقت کی اشد ضرورت ہیں، سکرین کی سیاحت کے ذریعے پاکستان کا مثبت بیانیہ اجاگر ہوگا۔

 وفاقی وزیر نے کہا کہ سینما ہاوسز کا مقصد نوجوانوں کو سستی تفریح فراہم کرنا ہے ، ملک کے چھوٹے بڑے شہروں میں سینما اور تھیٹرز بنائے جائیں گے،نئی پالیسی کے تحت نوجوانوں کو فلم سازی کے میدان میں مواقع ملیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ایک خاص گروہ سوشل میڈیا کے ذریعے ملک میں نفرت پھیلا رہا ہے ، گزشتہ 30سال کے دوران سینما ہاوسز پٹرول پمپ بن گئے، نوجوانوں کیلئے ڈیجیٹل براڈکاسٹنگ ٹریننگ لیب نہیں ہے، ڈیجیٹل براڈ کاسٹنگ ٹریننگ لیب کا قیام کیا گیا ہے۔