پرویز خٹک کے بیان میں کوئی حقیقت نہیں، عوام تحریک انصاف کے ساتھ ہیں،اسد قیصر

308

پشاور :سابق سپیکر قومی اسمبلی اور رہنما تحریک انصاف اسد قیصر نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا کے عوام تحریک انصاف کے ساتھ ہیں۔

پشاور ہائی کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد قیصر نے کہا کہ پرویز خٹک کے بیان میں کوئی حقیقت نہیں، خیبر پختونخوا کے عوام تحریک انصاف کے ساتھ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ قانون کی حکمرانی اس وقت ایک سوالیہ نشان ہے، قانون کی حکمرانی اورعدالتوں کا احترام نہ ہو تو ملک نہیں چلتا، حکمران فیصلہ بھی دبئی اور لندن میں کرتے ہیں۔

اسد قیصر نے کہا کہ حکمرانوں نے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف)معاہدے میں جشن منایا، آئی ایم ایف کے ساتھ ڈیل عوام کے سامنے لائی جائے۔پ

ی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ مہنگائی اور بے روزگاری بڑھ رہی ہے، عوام دو وقت کی روٹی کے لئے ترس رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن میں پی ٹی آئی اکیلے ان سب کا مقابلہ کرے گی، انتخابات میں تمام پارٹیوں کو یکساں موقع دیا جائے، الیکشن لڑنا ہمارا آئینی حق ہے، لہذا ہمیں کوئی نہیں روک سکتا۔