لطیف کھوسہ کے بعد اعتزاز احسن کی بھی پارٹی رکنیت معطل

339
wasted time

لاہور: پیپلزپارٹی نے سینئر وکلا اعتزاز احسن اور لطیف کھوسہ کی بنیادی رکنیت معطل کردی۔

پیپلزپارٹی سینٹرل پنجاب کے صدر رانا فاروق سعید نے دونوں کی رکنیت معطل ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اعتزاز احسن اور لطیف کھوسہ کی بنیادی رکنیت معطل کر دی گئی ہے۔

رانا فاروق سعید کا کہنا تھاکہ اعتزاز احسن اور لطیف کھوسہ پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی (سی ای سی) کے بھی رکن ہیں۔ان کا کہنا تھاکہ اعتزاز احسن اور لطیف کھوسہ کی پارٹی کی سی ای سی کی رکنیت منسوخی کیلئے پارٹی کو سفارش کی گئی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ اعتزاز احسن اور لطیف کھوسہ کی پارٹی سے برطرفی کا فیصلہ سی ای سی اجلاس میں متوقع ہے۔