میئر کے الیکشن میں کراچی کے لوگوں سے ہاتھ ہونے جارہا ہے ،شیخ رشید

377

راولپنڈی:عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اورسابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ کراچی کے لوگ سب سے زیادہ باشعور ہیں مئیر کے الیکشن میں انکے ساتھ ہاتھ ہونے جارہاہے ۔

ان خیالات کااظہار شیخ رشید احمد نے بدھ کے روز ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کیا کہ الیکشن سے پہلے سعودی عرب میں مقیم لاکھوں برمیوں کوپاکستانی پاسپورٹ نہ دیاجائے اس سے ووٹوں میں اندراج کی سازش ہوسکتی ہے، غریب ، صنعت کاراورآئی ایم ایف نے بجٹ کومستردکردیاہے ،میڈیاکوجتنی پابندیاں لگائیں گے اتنایہ پچھتائیں گے۔

https://twitter.com/ShkhRasheed/status/1668894291228340224?s=20

 شیخ رشید احمد نے کہا کہ دومہینے کی حکومت بارہ مہینے کا بجٹ100مشیر اور وزیر معاشی صورتحال انتہائی خطرناک حکومت عوام میں جانے سے خوفزدہ ٹیسٹ ٹیوب پارٹیاں ملک کو اقتصادی ہارٹ اٹیک سے نہیں بچاسکتیں ڈیفالٹ کی تلوارسرپرلٹک رہی ہے وزیراعظم بے مقصد سیروسیاحت کے دورے کررہے ہیں اورہمارے کئے ہوئے کاموں کاافتتاح کررہے ہیں۔

شیخ رشید احمد نے کہا کہ ساری قوم کی نظریں عدلیہ پرلگی ہوئی ہیں عدلیہ ہی الیکشن کرواسکتی ہے چوروں سے نجات دلواسکتی ہے ملک کوبحرانوں سے نکلواسکتی ہے اور اوورسیزکوووٹ کاحق دلواسکتی ہے ساری قوم9مئی کے واقعہ کی مذمت کرتی ہے اور شہداء کی عظمت کوسلام پیش کرتی ہے لیکن کسی کو بھی9مئی کے واقعہ کوالیکشن بیانیہ نہیں بناناچاہیے۔

شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ کیرم بورڈکھیلنے سے نہ اندرونی دبائواورڈیپریشن دورہوتاہے بلکہ قوم کوپتاچل جاتاہے یہ بے اختیارہیں اوراختیارکہیں اورہے ،الیکشن سے پہلے نادراکے چیئرمین کوہٹانااوراسکوای سی ایل میں ڈالناورلڈکپ سے پہلے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)کا پھڈا ڈالنا لمحہ فکریہ ہے ،ووٹوں کے اندراج کا وقت ہے ،ساری نادراکی ٹیم کو بدلناسازش کی کڑی ہو سکتی ہے۔