موجودہ بجٹ آنیوالی حکومت کیلئے مشکلات پیدا کرنے کا ایجنڈا ہے، شیخ رشید

607
وفاقی حکومت کی کراچی میں اسٹریٹ کرائمز روکنے کیلیے تجویز

راولپنڈی:سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ موجودہ بجٹ آنے والی حکومت کیلئے مشکلات پیدا کرنے کا ایجنڈا ہے، نئی حکومت کیلئے معاشی گڑھا کھود کر جانے کا پروگرام ہے۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ شہبازشریف نے ناکامی کا اعتراف تو کیا لیکن آنے والی حکومت کیلئے بارودی سرنگیں بچھا دیں، شہبازشریف نے ایک گھنٹہ آئی ایم ایف کے ہیڈ سے بات کی اور نتیجہ صفر نکلا۔

 انہوں نے کہا کہ سعودیہ اور یو اے ای کی امداد بھی خلا میں لٹک رہی ہے، قبر ایک اور بندے تین ہیں، لوٹنے اور پھوٹنے والے سیاسی کفن پہننے کیلئے تیار رہیں، پی ڈی ایم ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے، ن لیگ اور پیپلز پارٹی آمنے سامنے آنے والے ہیں، ڈان لیکس ،میموگیٹ ،پاناما پیپرز ان کے حقیقی اثاثے ہیں۔