امریکا: 20 سے زائد وہیل اچانک ساحل پر نمودار، سیاح حیران

676

سان فرانسسكو: امریکا میں ایک ساحل پر 20 سے زائد وہیل اچانک نمودار ہو گئیں، جسے دیکھ کر سیاح حیران رہ گئے جب کہ ماہرین نے اس واقعے کو غیر معمولی قرار دیا ہے۔

خبر رساں اداروں کے مطابق سمندری حیات کا نظارہ کرنے والے سیاحوں کو سیرکرائی جارہی تھی کہ انہوں نے ایک دوسرے سے قریب دودرجن سے زائد وہیل دیکھی گئی ہیں۔ انہیں انگریزی میں اورکا کِلر(قاتل)وہیل بھی کہا جاتا ہے۔

اس دوران بحری حیاتیات کےماہر، مائیکل پیرسن بھی موجود تھے اور پہلی وہیل پر ان کی نظر پڑی تو ساتھ ہی اطراف میں وہیل کی پیٹھ کے ابھار پانی سے باہر دکھائی دیے۔ اس کے بعد ایک کے بعد ایک اور وہیل نمودار ہوتی رہیں۔ اس منظرکودیکھ کر سیاح خوشی  اور حیران ہوئے۔

ایک ماہ پرانے واقعے سے متعلق مزید بتایا گیا ہے کہ تمام وہیل فیریلن جزائر کے پاس نمایاں تھیں جو سان فرانسسکو سے 45 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔ عموماً 3 سے 6 وہیل نمودار ہوتی ہیں لیکن ایک ساتھ 20 وہیلز دیکھنا ایک یادگار اورنایاب منظر تھا۔