انقرہ: ترکیہ کی میزائل فیکٹری میں دھماکے سے متعدد افراد زخمی ہوگئے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق دارالحکومت انقرہ کے نواحی علاقے میں واقع میزائل بنانے والی فیکٹری میں اچانک دھماکا ہوا اور پورے علاقے میں دھوئیں کے بادل چھا گئے۔ دھماکے سے قریبی عمارتیں لرز گئیں اورشیشے ٹوٹ گئے۔
حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے کی نوعیت کے بارے میں فی الحال کچھ کہنا مشکل ہے۔ متعدد لوگ فیکٹری کے تباہ ہونے والے حصے کے ملبے تلے دبے ہوئی ہیں جبکہ کئی افراد زخمی ہوئے ہیں۔
جائے حادثہ پر فائر بریگیڈ اور امدادی ٹیمیں پہنچ گئی ہیں اور امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ فیکٹری کے قریبی گھروں کو خالی کروا لیا گیا ہے۔