وفاقی وزیر صحت نے ڈاکٹر علی فاران راضی کو چیئرمین ہیلتھ ٹاسک فورس تعینات کردیا

451

اسلام آباد:وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے کراچی کے مشہور ڈاکٹر علی فاران راضی کو چیئرمین ہیلتھ ٹاسک فورس تعینات کر دیا۔ ترجمان وزارت صحت کے مطابق ڈاکٹر سیمی جمالی کی وفات کے بعد یہ سیٹ خالی ہوئی تھی ۔

وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے اس کی تعیناتی کی منظوری دے دی۔واضح رہے کہ ڈاکٹر علی فاران راضی کی میڈیکل کے شعبے میں نمایاں خدمات ہیں اور وہ لیاقت کالج آف میڈیسن ڈینٹسٹری کے وائس چیئرمین بھی ہیں ۔

ترجمان وزارت صحت نے کہا ہے کہ ہیلتھ ٹاسک فورس کا مقصد وبائی امرض جیسے ڈینگی موسمی بیماریوں اور پبلک ہیلتھ سیفٹی کے حوالے سے وزارت کی مدد اور رہنمائی لینا ہے۔وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ فاران علی راضی بطور چیئرمین نیشنل ٹاسک فورس بھر پور خدمات انجام دیں گے ۔