بجٹ دھوکا ہے،اربوں روپے کی ٹیکس چوری ختم کی جائے، نیشنل لیبر فیڈریشن

453
fraud

اسلام آباد: نیشنل لیبر فیڈریشن پاکستان کے صدر شمس الرحمن سواتی نے وفاقی بجٹ پر اپنا ردعمل میں کہا ہے کہ بجٹ میں ایک دھوکہ ہے تقریبا چھ ہزار ارب روپے آمدن اور 14 ہزار ارب روپے سے زیادہ کے اخراجات کیسے پورے کیے جائیں گے.

شمس الرحمٰن سواتی کا کہنا تھا کہ اتنے برے معاشی حالات میں بھی مراعات یافتہ طبقے کے لیے مزید مراعات اور غریب عوام ،مزدوروں اور کسانوں پر ٹیکس لگا دیے گئے ہیں،  ملازمین کی تنخواہوں میں ہونے والے اضافے سے دیہاڑی دار مزدور اور نجی اداروں کے ملازمین کو کوئی فائدہ نہیں ہوگا کم از کم اجرت میں اضافہ انتہائی کم ہے

ان کا کہنا تھا کہ مہنگائی کے تناسب سے کم از کم اُجرت 50ہزار روپے بھی کم ہے جبکہ 30 ہزار روپے اونٹ کے منہ میں زیرہ کے مترادف ہے ابھی تک حکو مت کی طر ف سے اعلان کر دہ گزشتہ سال کے پچیس ہزار روپے پر بھی کہیں عملدرآمد نہیں ہو رہا ہے ،  محض اعلانات کر نے سے غریب مزدور کا پیٹ نہیں بھرتا 

شمس الرحمن سواتی کا کہنا تھا کہ ملک میں مو جو د سات کروڑ سے زائد مزدوروں کے لئے تعلیم ،علاج اور چھت کی فراہمی کو یقینی بنایا جا ئے ،سات کروڑ مزدور سوشل سیکیورٹی اور سماجی تحفظ کے دیگر پرو گراموں EOBI،ورکر ویلفیئر فنڈ سے محروم ہیں ، حکومت مزدورں کی اس محرومی کا فوری طور پر ازالہ کر ے، ملک میں اربوں روپے کی ٹیکس چوری ختم کی جا ئے، خریداروں (End User) پر جی ایس ٹی کو ختم کیا جا ئے.

ان کامزیدکہنا تھا کہ بجٹ کے تمام غیر ترقیاتی اخراجات ختم کر کے تعلیم سے محروم چار کروڑ بچوں کے لیے تعلیم کا انتظام کیا جائے اور علاج سے محروم کروڑوں لوگوں کو علاج کی فراہمی کو یقینی بنایا جا ئے۔