جاپان: غیر ملکی ہنرمندوں کو طویل مدتی ویزا کی پیشکش

568

ٹوکیو: جاپان کی جانب سے غیر ملکی ہنر مندوں کو طویل مدتی ورک ویزا کی پیش کش کے لیے کابینہ نے منصوبے کی منظوری دے دی ہے۔

مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق کئی جاپانی صنعتوں میں غیر ملکی ملازمین کی تعداد میں اضافے کے منصوبے کی منظوری دی گئی ہے جو ملک میں ملازمین کی شدید قلت سے نمٹنے کے لیے ہنر مند غیر ملکی کارکنوں کو طویل مدتی ورک ویزا کی پیشکش کی جائے گی۔

کابینہ میں وزیر اعظم فومیو کیشیدا نے جاپان میں غیر ملکی ملازمین کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ ملک میں ملازمین کی شدید کمی کو دور کرنے کے لیے غیر ملکی ملازمین کی موجودگی ناگزیرہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس منظور شدہ منصوبے کو 11 بڑی صنعتوں تک پھیلاتا ہے جس میں ماہی گیری، زراعت، اور ہوٹلز کے شعبہ جات بھی شامل ہیں۔

یہ منصوبہ کلاس 1 کے ویزا ہولڈرز کو طویل مدتی رہائش کے لیے درخواست دینے کے قابل بھی بناتا ہے۔ منصوبہ اس موسم خزاں سے نافذ العمل ہو جائے گا۔