بھارت ، منی پور میں تشدد کے واقعات، 3 ہلاک، 2 زخمی

471

نئی دہلی :بھارت کے علاقے منی پور میں ہونے والے پرتشدد واقعات میں 3 افراد ہلاک اور 2 کے زخمی ہو گئے ۔  مقامی پولیس نے علیحدگی پسندوں کو حملے کا ذمہ دار قرار دیا ہے۔

 غیر ملکی  میڈیا  کے مطابق اس حملے میں دو افراد موقع پر ہی ہلاک ہو گئے جب کہ تیسرا زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔

 رپورٹ کے مطابق  بھارت  میں نچلی ذاتوں کے قبائل سماجی اور اقتصادی طور پر پسماندہ ہیں اور انہیں تعلیم اور ملازمتوں میں ذات کی بنیاد پر تعصب کا سامنا ہے۔

  بھارتی  قانون کے مطابق شیڈول کاسٹ اور قبائل کے افراد سماجی اور معاشی طور پر سب سے زیادہ محروم افراد ہیں۔ اس حوالے سے ہونے والی ریلی میں ہزاروں افراد نے شرکت کی جس میں قبائلی اور غیر قبائلی افراد کے درمیان تشدد بھڑک اٹھا جس کے نتیجے میں اسکول، گھر، چرچ، گاڑیاں اور دوسری سرکاری تنصیبات کا جلا گھیرا کیا گیا۔

 رپورٹ کے مطابق تشدد کے آغاز کے بعد سے اب تک 100 سے زیادہ افراد ہلاک اور 40 ہزار سے زیادہ بے گھر ہو چکے ہیں۔