الخدمت ملک بھر میں پودے لگانے کا عزم رکھتی ہے،  ڈاکٹر حفیظ الرحمٰن

652
determin

لاہور: الخدمت فاؤنڈیشن  کے رضا کاروں کی جانب سے”اسموگ فری لاہور” مہم کے تحت شہر میں میگا پلانٹیشن ڈرائیوکے دوسرے مرحلے میں مزید 25000 پودے لگائے گئے۔

اس سلسلے میں رنگ روڈ لاہور،محمود بوٹی ٹول پلازہ کے قریب ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا، جس میں الخدمت فاؤنڈیشن کے مرکزی صدر پروفیسر ڈاکٹر حفیظ الرحمن، نائب صدر ڈاکٹر مشتاق مانگٹ، پی ایچ اے کے ڈائریکٹر جنرل طاہر وٹو، مختلف جامعات کے سربراہان، طلبہ و طالبات اور رضاکاروں سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے خواتین و حضرات نے شرکت کی ۔ مہم کا بنیادی مقصد لوگوں کو زیادہ سے زیادہ درخت لگانے کی ترغیب دینا اور اسموگ فری بنا کر صاف ماحول فراہم کرنا ہے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسرڈاکٹرحفیظ الرحمن  نے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن ملک بھر میں پودے لگانے کا عزم رکھتی ہے۔  ایک درخت لگانا بھی صدقہ جاریہ ہوتا ہے اور ہم نے اپنے ملک کو ہرا بھرا کرنا ہے۔ 

انہوں نے بتایا کہ الخدمت کی جانب سے لگائے گئے پودوں کی مکمل نہگداشت کا ذمہ پی ایچ نے لیا ہے جبکہ الخدمت آگاہی کے حوالے سے مہم جاری رکھے ہوئے ہے اور زیادہ سے زیادہ پودے لگانے میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔ درختوں کی کمی کی وجہ سے سموگ میں اضافہ ہوتا ہیجبکہ درخت لگانے سے آلودگی میں کمی ہوگی۔ پی ایچ اے کے ڈائریکٹر جنرل  طاہر وٹو نے الخدمت فاؤنڈیشن کی انسانی خدمات کو بے حد سراہا.