سمندری طوفان شدت کیساتھ کراچی کی جانب بڑھنے لگا، ہائی الرٹ جاری 

1083
moving

کراچی: بحیرہ عرب میں بننے والے اونچے درجے کے طوفان بائپرجوائے کا رخ اب بھی پاکستانی ساحلی مقامات کی جانب ہے،اگلے 36گھنٹے انتہائی اہم ہیں،کراچی سے طوفان کا فاصلہ 850کلومیٹررہ گیا۔ پاکستان کے ساحلی علاقوں میں ہائی الرٹ جاری کردیاگیا،تمام بحری جہازوں کی آمدورفت معطل کردی گئی،کمشنرکراچی کی جانب سے پہلے ہی دفعہ 144 نافذکردی گئی تھی.

محکمہ موسمیات کی پیشنگوئی ہے کہ سمندری طوفان شمال، شمال مغرب کی جانب سے 120 سے 130 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے۔ اس صورتحال سے سمندر کے درجہ حرارت میں اضافہ اور ہوا کے کم دباؤ کے باعث طوفان کی شدت میں مزید اضافہ کا خدشہ ہے. سمندری طوفان زیادہ سے زیادہ 150کلومیٹرفی گھنٹہ ہواوں کے ہمراہ بتدریج اس سمت بڑھ رہاہے،جس کےراستے میں پاکستانی ساحلی مقامات(سندھ،بلوچستان کے کوسٹل ایریا) واقع ہیں.

محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری 9ویں الرٹ کے مطابق طوفان کراچی کے جنوب میں 850کلومیٹر کےفاصلے پرموجود ہے،سمندری طوفان بیپارجوئے کا فاصلہ ٹھٹھ سے 980جبکہ اورماڑہ سے 990کلومیٹرہے. نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی اور دیگر متعلقہ اداروں کو ہائی الرٹ جاری کیا ہے. جبکہ کمشنر کراچی کی جانب سے 144 نافذ کردی گئی تھی.

محکمہ موسمیات کے مطابق طوفان مذید 18سے24گھنٹوں کے دورن شمال اورشمال مشرق کی جانب رواں دواں رہےگا،یہ دورانیہ انتہائی اہم ہے،13جون کی شام سے سندھ مکران کے ساحلی علاقوں میں تیزہواوں اورگرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارشیں متوقع ہیں،زیادہ شدت والی ہوائیں کمزوراملاک کو نقصان پہنچاسکتی ہے.

کے پی ٹی نے جہازوں اور پورٹ تنصیبات کی حفاظت کے لیے ہنگامی ہدایت نامہ جاری کردیا جس کے مطابق25 ناٹیکل میل سے تیز ہوائوں کی صورت میں ہر قسم کی شپنگ سرگرمیاں معطل رہیں گی، جبکہ بندرگاہ میں داخل ہونے کے بعد لنگر انداز جہاز ہنگامی بنیادوں پر جہازوں کو کھلے سمندر میں لے جانے کے لیے تیاری کی حالت میں رہیں. کارگو جہازوں کے آپریشن روک دیے جائیں.ٹرمینل پر ایمرجنسی فینڈر پارٹی کو تیار رکھا جائے