طیارہ حادثے میں لاپتہ 4بچے کئی ہفتوں بعد زندہ مل گئے  

479

کولمبیا کے طیارہ حادثے میں لاپتا ہونے والے 4 بچے کئی ہفتوں بعد جنگل میں زندہ مل گئے۔ بچوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔

معجزانہ طور پر زندہ بچ جانے والے بچوں کی عمریں ایک سے تیرہ سال ہیں۔ صدر گسٹاو پیٹرو نے بتایا کہ بچوں کے جسمانی اور ذہنی طور پر فٹ ہونے پر انہیں گھر روانہ کردیا جائیگا۔

 خیال رہے کہ یکم مئی کو سیسنا طیارہ انجن خرابی کے باعث گر کر تباہ ہوگیا تھا۔ حادثے میں پائلٹ سمیت 3 افراد ہلاک ہوئے تھے، جن کی لاشیں ملبے سے مل گئی تھیں۔