سلامتی کونسل صرف یوکرین نہیں عالمی اور عرب تنازعات کو بھی ترجیح دے،عرب لیگ

371

ریاض:عرب لیگ نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ یوکرین کی جنگ کو دیگر عالمی تنازعات اور ان کے نتیجے میں پیدا ہونے والے انسانی بحرانوں پر ترجیح نہ دے جیسا کہ عرب خطے میں یمن، شام، صومالیہ اور سوڈان پر بھی توجہ کی ضرورت ہے۔

  لیگ کے سیکریٹری جنرل احمد ابوالغیث نے سلامتی کونسل کے ارکان سے کہا کہ دنیا ایک نہایت مشکل موڑ پر ہے جہاں بڑی طاقتوں کے درمیان بڑھتے تناو کے اجتماعی اثرات ہوں گے جو ایٹمی تنازعے کی بنیاد بن سکتے ہیں۔

 ان کا کہنا تھا کہ تنازعات کے اثرات کو کم کرنے کے لیے کوئی اجتماعی اقدام نظر نہیں آ رہا۔ جدید چلینجز جیسے کہ انسداد دہشت گردی، ماحولیاتی تبدیلی، ٹیکنالوجی میں پیش رفت سے پیدا مسائل اور بڑے پیمانے پر تباہی کے ہتھیاروں پھیلا کو روکنے کے لیے اقدامات نہیں کیے جا رہے۔