دوران ڈیوٹی بیت الخلا میں 6 گھنٹےگزارنے والا شخص ملازمت سے فارغ

442
toilet

بیجنگ: چینی کمپنی نے اپنے ایک ملازم کو نوکری سے نکال دیا ہے جس کی وجہ بیت الخلا میں بےجا وقت بتائی گئی ہے۔ کمپنی کے مطابق وہ روزانہ کم ازکم 47 منٹ اور زیادہ سے زیادہ 6 گھنٹے ٹوائلٹ میں ہی رہتا تھا۔

چینی ذرائع ابلاغ میں اس شخص کا صرف خاندانی نام ’وینگ‘ بتایا گیا ہے جس نے اپنی کمپنی سےنکالنے پر اس کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے اسے غلط قدم قرار دیا ہے۔ اس کا مؤقف ہے کہ اس کی بڑی آنت کا پیچیدہ آپریشن ہوا ہے، جس کی تکلیف کی وجہ سے اسے بیت الخلا میں زائد وقت گزارنا ہوتا ہے۔

کمپنی کے مطابق وہ بہت زیادہ وقت بیت الخلا میں گزارتا ہے۔ کل دس دن کام کے دوران اس وہ 22 مرتبہ نشست سے اٹھا۔ ان کا دورانیہ 47 منٹ سے 6 گھنٹے تک تھا۔ یہی وجہ ہے کہ کمپنی کے اصول کے تحت تیانجن کی ایک نامعلوم کمپنی نے ملازم کو فارغ کردیا ہے۔

وینگ کے مطابق دسمبر 2014 میں ان کے پیٹ کا آپریشن ہوا تھا۔ لیکن جب وہ آپریشن کرانے کے بعد دوبارہ جولائی 2015 کو ملازمت پر واپس آئے تواپنی سیٹ پر کم اور بیت الخلا میں زیادہ بیٹھنے لگے۔ اس کے بعد ملازمت سے فارغ کردیا گیا تو انہوں نے عدالت سے رجوع کیا ہے جس کا مقدمہ حال ہی میں نمٹایا گیا ہے۔ وینگ کو کئی عدالتوں میں جانا پڑا اور یوں وہ مقدمہ ہارچکے ہیں۔