ن لیگ کا استحکام پاکستان پارٹی سے انتخابی اتحاد کا عندیہ

802

لاہور: ن لیگ نے جہانگیر ترین کی نئی سیاسی جماعت استحکام پاکستان پارٹی کا خیر مقدم کرتے ہوئے اس کے ساتھ انتخابی اتحاد کا عندیہ دیا ہے۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی عطا تارڑ نے کہا ہے کہ استحکام پاکستان پارٹی کے سربراہ جہانگیر ترین کے ساتھ ہمارے تعلقات اچھے ہیں اور ان کے ساتھ شامل ہونے والے کئی لوگ اور عون چودھری ہماری کابینہ کے معاون ہیں۔

عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ کئی حلقوں میں جہاں جہانگیر ترین کے امیدوار کھڑے ہوں گے، وہاں ایک مشترکہ امیدوار بھی لایا جا سکتا ہے۔ جہانگیر ترین اور ہم ایک ساتھ چل سکتے ہیں۔