وفاق المدارس کے تحت اساتذہ کی تربیت کیلئے نشستوں کا انعقاد

525
training

اسلام آباد/کراچی: صدر وفاق مولانا مفتی محمد تقی عثمانی، ناظم اعلی وفاق المدارس مولانا محمد حنیف جالندھری،ناظم وفاق المدارس پنجاب مولانا قاضی عبدالرشید سمیت دیگر علما کرام نے اساتذہ کرام کی تربیت کو وقت کی اہم ترین ضرورت قرار دیا اوراساتذہ کرام کی تربیت کو پورے نظام تعلیم کی اصلاح اور بہتری کی اساس قرار دیاہے.

وفاق المدارس کے زیر اہتمام ملک بھر میں تربیتی نشستوں کے انعقاد کا اعلان کیا گیا ہےاورمرحلہ وار تدریب المعلمین کے نظام کو آگے بڑھایا جائے گا.

وفاق المدارس کے تربیتی نظام سے گزرے بغیر کسی کو کسی مدرسہ میں مدرس مقرر نہیں کیا جائے گا،وفاق المدارس کی طرف سے تدریب المعلمین کی ڈگری بھی جاری کی جائے گی،قائدین کی طرف سے اساتذہ کرام کی تربیت کا مواد تیار کرنے اور تربیتی نشستوں کا انعقاد کرنے والوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا.