باونسی پچز پر کھیلنے میں دشواری، پاکستانی کرکٹرز کی مشکل آسان ہوگئی

501

لاہور:پاکستان کے بیٹرز کے لیے اب مشکل آسان ہو گئی کیوں کہ اب قومی بیٹرز جلد ہی باو¿نسی پچز کھیل سکیں گے۔ 

پاکستان یا ایشیائی بیٹرز کاباو¿نسی پچز پر کھیلنا مسئلہ رہا ہے لیکن اب اس مسئلے کے حل کے لیے باونسی پچ تیار کی جا رہی ہے جوتیاری کے آخری مرحلے میں ہے۔ ان پچز کے ذریعے کرکٹرز اب خود کو آسٹریلیا،نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقا کی باونسی پچز کے لیے لاہور میں رہتے ہو ئے تیاری کر سکیں گے۔ 

واضح رہے کہ سابق چئیرمین رمیز راجا نے ڈراپ ان پچز کا اعلان کیا تھا لیکن منصوبہ قابل عمل نہ ہونے کے بعد آسٹریلیا سے مٹی منگوائی گئی جس سے اب پچ تیار کی گئی ہے،این سی اے میں اس مٹی کو پچز کی تیاری کے لیے استعمال کیا گیا ہے۔ 

بتایا جارہا ہے اس سے پچز میں بانس بڑھے گا اور بیٹرز کو بھرپور پریکٹس کا موقع ملے گا۔ پھر جب وہ رواں برس 3 ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلنے کے لیے آسٹریلیا جائیں گے تو وہا ں کے باونس کے مطابق خود کو تیار پائیں گے۔