قومی بجٹ میں پہلی مرتبہ صحافیوں کیلیے ہیلتھ انشورنس کی رقم مختص

549
first time

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ مجھے بڑی خوشی ہو رہی ہے کہ پہلی بار بجٹ میں ورکنگ جرنلسٹ کے لئے ہیلتھ انشورنس کے لئے1 ارب روپے مختص کی ہے۔

مریم اورنگزیب کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ اعلان کرتے ہوئے مجھے بڑی خوشی ہو رہی ہے کہ پہلی بار بجٹ میں ورکنگ جرنلسٹ کے لئے ہیلتھ انشورنس کی رقم مختص کی گئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت کے اس اقدام پر وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا شکریہ ادا کیا ہے۔ بطور وزیراطلاعات یہ میرے اولین مقاصد میں سے ایک تھا کہ ورکنگ جرنلسٹس کو خاص طور پر ان کی مشکل کی گھڑی میں یہ سہولت میسر آئے۔

یاد رہے کہ قومی اسمبلی میں مالی سال 2023-24 کا بجٹ پیش کرتے ہوئے اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ ورکنگ جرنسلٹ ہیلتھ انشورنس کارڈ کا اجرا کیا جارہا ہے۔