الخدمت کے تحت مفت میڈیکل کیمپس کا اہتمام

441

کراچی: الخدمت کراچی کے تحت گلشن اقبال اور نارتھ کراچی میں ایک روزہ مفت میڈیکل کیمپس کا اہتمام کیا گیا ،جس میں جنرل امراض کیلئے کیمپ میں آنے والے 150سے زائد افرادکا معائنہ کیا گیا۔

ڈاکٹر عائشہ اور ڈاکٹراحسان نے مریضوں کا معائنہ کیا اور پیرا میڈیکل اسٹاف نے ٹیسٹ اور دیگر سہولتوں کی فراہمی میں معاونت کی۔ اس موقع پر کیمپ میں آنے والے افراد کے بلڈ شوگر،کولیسٹرول اور بایو کیمسٹری کے ٹیسٹ مفت کیے گئے ،جبکہ الخدمت فارمیسیز کے ذریعے مریضوںکو داں پر15فیصد رعاaیت دی گئی ۔

ڈاکٹروں نے مریضوں کو موسمی امراض سے متعلق آگاہ کیا ، انہیں اچھی صحت کو برقرار رکھنے اور احتیاطی تدابیر اختیار کر نے کے حوالے سے بھی مشورے دیے۔

دریں اثنا ڈائریکٹر الخدمت فارمیسی سروسز جمشیداحمد نے کہا کہ الخدمت صحت کی سہو لتوں کے ساتھ ساتھ لوگوں میں شعور وآگاہی کیلئے بھی کام کر رہی ہے۔ میڈیکل کیمپس کے اہتمام کا مقصد بھی یہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں میں امراض سے متعلق شعوروآگا ہی کی کمی ہے اور اس کیلئے زیادہ کام کرنے کی ضرورت ہے۔ الخدمت کراچی کے شہریوں کو صحت کی معیاری سہولتیں فراہم کر رہی ہے ۔

جمشیداحمد نے کہا کہ الخدمت فارمیسیز ٹمپریچر کنٹرول کے ساتھ معیاری دوائیں فراہم کررہی ہے جبکہ مریضوں اور ان کے لواحقین کیلئے فارما سسٹ کی جانب سے رہنمائی کا بھی اہتمام کیا گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ الخدمت فارمیسیزمیں سب سے زیادہ 15تک رعایت بھی فراہم کی جا رہی ہے۔