اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے ورلڈکپ شیڈول کا اعلان کیاجائیگا، آئی سی سی 

496
consultation

اسلام آباد: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے چیف ایگزیکٹو جیف الرڈائس نے کہا ہے کہ ہماری کوشش ہے جلد سے جلد ورلڈکپ کا شیڈول جاری کریں.

جیف الرڈائس کا کہنا تھا کہ بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کی جانب سے شیڈول ہمیں ایک آدھ دن میں مل جائے گا، شیڈول ملنے کے بعد ممبرز ممالک اور براڈکاسٹرز کے ساتھ مشاورت کریں گے، تمام اسٹیک ہولڈرزکےساتھ مشاورت کے بعد ورلڈکپ شیڈول کا اعلان کریں گے.

ان کا کہنا تھا کہ کوشش ہوگی کہ سب کے ساتھ جلد سے جلد مشاورت کریں، کسی بھی ملک کو میزبانی دیتے ہیں تو ان کے ساتھ مل کرکام کرتے ہیں، کئی بار ایونٹ کے لیے کرکٹ سسٹم اور حکومتوں کے ساتھ بہت زیادہ مشاورت کرنی پڑتی ہے، ہماری ٹیم ایونٹ کو کامیاب بنانے کے لیے مسلسل کام کر رہی ہے.

چیف ایگزیکٹو آئی سی سی جیف الرڈائس پاکستان کے ورلڈکپ میں شرکت اور شیڈول میں تاخیر کا سوال گول کرگئے۔