تاپی منصوبہ خطے میں ترقی وخوشحالی کا باعث بنے گا، وزیر اعظم

278

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں توانائی بحران ایک اہم چیلنج ہے ، پاکستان میں بھی توانائی بحران سے نمٹنے کیلئے مختلف منصوبوں پر کام کیا جارہا ہے ، امیدہے تاپی منصوبہ خطے میں ترقی وخوشحالی کا باعث بنے گا۔

جمعرات کواسلام آباد میں پاکستان اور ترکمانستان کے درمیان تاپی گیس منصوبے پر دستخط کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے ترکمانستان اور پاکستان کی وزارت پٹرولیم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ تاپی منصوبے پر عملدرآمد تیز کریں، دنیا بھر میں توانائی بحران ایک اہم چیلنج ہے ، پاکستان میں بھی توانائی بحران سے نمٹنے کیلئے مختلف منصوبوں پر کام کیا جارہا ہے ، امیدہے کہ تاپی منصوبہ خطے میں ترقی وخوشحالی کا باعث بنے گا ، ترکمانستان کے وفد کی پاکستان آمد پر شکریہ ادا کرتے ہیں، دونوں ممالک برادرانہ تعلقات کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ تاپی پائپ لائن کا اشک آباد سے آغاز ہوگا ، تاپی پائپ لائن اشک آباد سے کابل پھر اسلام آباد اور پھر بھارت جائے گی ، تاپی گیس پائپ لائن منصوبے سے خطے کو قدرتی گیس کی فراہمی ممکن ہوگی ۔