قابض صہیونی فوج نے فلسطینی مظاہرین پر گولیوں کی بوچھاڑ کردی

383
martyred

غزہ: فلسطین میں مقبوضہ مغربی کنارے کے علاقے رام اللہ میں اسرائیلی فوج نے چھاپے کے دوران نوجوانوں پر گولیاں برسا دیں جس کے نتیجے میں صحافی سمیت 6 نوجوان شدید زخمی ہوگئے جن میں سے 3 کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر رام اللہ میں 100 اہلکاروں پر مشتمل اسرائیلی فوجی کا دستہ فلسطینی قیدی اسلام فروخ کے 3 منزلہ گھر کو مسمار کرنے پہنچے جہاں ان کی والدین اور 4 بہنیں رہائش پذیر تھیں۔ گھر کی مسماری کے وقت علاقہ مکین بڑی تعداد میں جمع ہوگئے اور شدید احتجاج کرتے ہوئے گھر کے آگے ڈھال بن گئے۔

قابض اسرائیلی فوج نے اپنے مذموم عزائم کو خاک میں ملتے دیکھا تو مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے پہلے ہوائی فائرنگ کی اور پھر براہ راست گولیاں برسا دیں اور  گھر کی پہلی منزل کو تباہ کردیا۔ فائرنگ میں ایک فوٹو جرنلسٹ مومین سمرین سمیت 6 افراد زخمی ہوئے جن میں سے 3 کو انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں داخل کیا گیا ہے۔ مقامی ذرائع کے مطابق واقعے میں ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔