سونے کی فی تولہ قیمت میں مزید کمی ریکارڈ

433
country

کراچی: بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 3ڈالر کی کمی سے 1961 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ اور فی 10 گرام کی قیمتوں میں کمی ہوئی ہے۔

بدھ کے روز مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ اور فی 10 گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 800 روپے اور 686 روپے کی کمی واقع ہوئی، جس کے نتیجے میں کراچی ، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر 227300 روپے اور اسی طرح فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی گھٹ کر 194873روپے ہوگئی۔

دوسری جانب فی تولہ چاندی کی قیمت 50روپے کی کمی سے 2600روپے اور فی  10 گرام چاندی کی قیمت بھی 42.86روپے کی کمی سے 2229.08روپے پر آگئی۔