ملکی زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر 4 ارب ڈالر کی سطح سے کم ہوگئے

379
Dollar soared higher

کراچی:  ملک میں زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر 4 ارب ڈالر کی سطح سے کم ہو گئے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق غیرملکی قرضوں کی ادائیگی کا دباؤ برقرار رہنے کی وجہ سے زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر کی مالیت 4 ارب ڈالرسے کم ہوگئی۔

2 جون کو ختم ہونے والے ہفتے میں سرکاری ذخائر 17 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کی کمی سے 3 ارب 91 کروڑ 22 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے۔ مرکزی بینک کے مطابق کمرشل بینکوں کے ذخائر کی مالیت 2 جون کو 5 ارب 42 کروڑ 26 لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی۔

اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کی مالیت 9 ارب 33 کروڑ 48 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئی ہے۔