فواد چودھری کی اچھائیاں، برائیاں اور شغل

517
arrested

کراچی: پی ٹی آئی چھوڑنے والے سیاستدان فواد چودھری نے جہانگیر ترین کی نئی جماعت استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی ہے، اس حوالے سے نجی ٹی وی کی رپورٹ میں ان کی خوبیاں، خامیاں اور مشغلہ بتایا گیا ہے۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مختصر سیاسی سفر میں تحریک انصاف چوتھی جماعت ہے جسے فواد چودھری نے چھوڑا ہے۔ فواد چودھری سے متعلق بتاتے ہوئے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ان کا کام سیاست مگر شوق پہلے بولنا اور بعد میں تولنا ہے۔ ان کی خوبی یہ ہے کہ جس کے ساتھ ہوتے ہیں، اس کے دفاع میں ہر حد تک، یہاں تک کہ غلط ہی سہی مگر کھل کر بات کرتے ہیں۔

فواد چودھری کی منفی عادت سے متعلق رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ مشکل وقت میں اپنے قریب ترین کو بھی میدان میں تنہا چھوڑ کر چلے جاتے ہیں۔

مشغلے سے متعلق رپورٹ میں بتایا گیا کہ فواد چودھری کا پارٹی بدلنا پرانا شغل ہے۔ حال ہی میں جہانگیر ترین کی استحکا پاکستان پارٹی میں شمولیت ان کی پانچویں جماعت ہے، جس میں وہ شامل ہوئے۔

اس سے قبل فواد چودھری پیپلز پارٹی، ق لیگ، مشرف کا ساتھ اور اب حال ہی میں پی ٹی آئی چھوڑ چکے ہیں۔