میثاق معیشت، زرمبادلہ کے ذخائر100ارب ڈالر تک پہنچانے کی تجویز

348
reserves

 اسلام آباد: پاکستان کے ذرمبادلہ کے ذخائر 100 ارب ڈالر تک پہنچانے کی تجویز سامنے آگئی.

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے غیر معمولی اقتصادی ترقی سے متعلق سابق صدر آصف علی زرداری کی جانب سے گزشتہ روز پیش کی جانے والی تجاویز کے حوالے سے ان سے رابطہ کر لیا۔

یاد رہے کہ سابق صدر نے معاشی تجاویز کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ میثاق معیشت کے نتیجے میں پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر کو 100 ارب ڈالر تک پہنچایا جا سکتا ہے۔

وزیر خزانہ سے سابق صدر کی تجاویز کے بارے  میں پریس کانفرنس میں سوال ہوا تو جواب دیتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ میں نے جب یہ بیان دیکھا تو فوری طور پر آصف علی زرداری کو میسج کیا انہوں نے جواب دیا کہ مل بیٹھ کر اس پر بات کریں گے۔