علی محمد خان رہائی کے بعد پھر گرفتار

341
اصل احتساب شروع کردیا تو اپوزیشن برداشت نہیں کر پائے گی، علی محمد خان   ‎

پشاور:  پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان کو رہائی کے بعد پھر گرفتار کرلیا گیا۔

سینٹرل جیل پشاور کے باہر مردان پولیس نے پی ٹی آئی رہنما کو رہائی کے فوراً بعد گرفتار کیا۔

علی محمد خان کے خلاف دہشتگردی سمیت توڑ پھوڑ کا مقدمہ درج ہے۔مردان پولیس کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی رہنما کے خلاف تھانہ سٹی میں مقدمہ درج ہے۔

اس سے قبل پشاور ہائیکورٹ نے تھری ایم پی او کو کالعدم قرار دے کر علی محمد خان کی رہائی کا حکم دیا تھا۔