نمل یونیورسٹی کراچی کیمپس میں نئے داخلوں کا آغازکردیاگیا

651
admissions

کراچی: نینشل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگویجز (نمل) کراچی کیمپس میں نئے داخلوں کی پالیسی کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

داخلہ پالیسی کے مطابق نمل کراچی کیمپس میں مختلف زبانوں کے ایسوسی ایٹ ڈگری پروگرام میں انگلش، جرمن، کورین، ترکش، چینی، فرینچ کے پروگرام کروائے جائیں گے۔

نمل کراچی کیمپس کی نئی داخلہ پالیسی میں ڈگری پروگرام کے لئے بی ایس انگلش (چار سالہ)، بی ایس انگلش (ڈھائی سالہ)، بی بی اے (چار سالہ)،بی ایس کامرس اور ایم بی اے کے داخلے شامل ہیں۔ تمام داخلہ جات مارننگ اور ایوننگ کلاسوں کے لئے ہیں۔

نمل کراچی کیمپس میں مزید ڈگری پروگرام میں بی ایس سائیکولوجی، بین الاقوامی تعلقات، اسلامک اسٹڈیز، میڈیا اور کمیونیکیشن سمیت بی ایڈ پروگرام بھی شامل ہیں۔